امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:سری نگر ضلع کے مہاراج بازار علاقے میں آگ لگنے سے کم از کم دو رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔ ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ مہاراج بازار سری نگر میں رات کے وقت آگ لگ گئی اور اطلاع ملنے کے فوراً بعد آگ بجھانے کے لیے افراد اور مشینری کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا۔
انہوں نے کہا، پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے ایف اینڈ ای ایس ڈیپارٹمنٹ کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں کم از کم دو رہائشی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔