امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 21 جنوری: رام مندر افتتاح کے پیش نظر جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو آدھے دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
حکمنامہ کے مطابق، "2023 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 1582-JK(GAD) مورخہ: 11.12.2023 اور گورنمنٹ آرڈر نمبر 1583-JK(GAD) 2023 مورخہ: 11.12.2023 کے تسلسل میں، یہ حکم دیا جاتا ہے کہ آدھے دن کی عام تعطیل (دوپہر 02:30 بجے تک) 22 جنوری 2024 کو مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں منایا جائے گا،”۔
محکمہ عملہ اور تربیت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ایودھیا رام مندر میں رام للا کی مورتی کی پران پرتیشتا تقریب کے موقع پر 22 جنوری کو تمام مرکزی حکومت کے دفاتر آدھے دن کے لیے بند رہیں گے۔
"ایودھیا میں رام للا پران پرتیشتھا 22 جنوری 2024 کو پورے ہندوستان میں منایا جائے گا۔ (کشمیر اسکرول)










