امت نیوز ڈیسک //
سرینگر // شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کھمبیار پٹن علاقے میں پیر کو آتشزدگی کے ایک واقع میت دور ہائشی مکان تباہ ہو گئے جبکہ ایک 27 سالہ نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ رات کے اوقات میں کھمبیار پٹن علاقے میں ایک رہائشی مکان میں آگ بھڑک اٹھی۔
انہوں نے بتایا کہ بشیر احمد ڈار ولد مرحوم محمد رمضان ڈار ساکن اندر گام کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی اور مذکورہ مکان کی چھت مکمل طور پر جل گئی اور اس کے قریب ہی اندر گام کے رہائشی اسد اللہ گنائی ولد حبیب اللہ گنائی کے ایک اور مکان کی چھت جل گئی۔
انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کے دوران 27 سالہ عادل احمد ڈار ولد مرحوم محمد رمضان ڈار ساکن کھمبیار کی جھلس کر موت واقع ہو گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جلی ہوئی لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے جی ایم سی بار ہمولہ بھیج دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ بظاہر الیکٹرک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بھڑک
اٹھی تھی تاہم پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔









