امت نیوز ڈیسک //
نیتی آیوگ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں انکشاف ہو گیا ہے کہ جموں کشمیر میں غربت کی سطح میں نمایاں کمی درج ہو رہی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق سال2022-23میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی شرح 2.81 فیصد تک گر گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سال 2005-06سے کثیر جہتی غربت کے عنوان سے رپورٹ میں خطے کی غربت کے خاتمے کی کوششوں میں نمایاں پیش رفت کا انکشاف کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2005-06میں جموں و کشمیر میں غربت کی شرح حیران کن طور پر 40.45 فیصد تھی جو اب 2.81 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔
نیتی آیوگ نے کہا کہ معیار زندگی میں بہتری ان لوگوں کے لیے کافی ہے جن کی غربت کی شرح 50 فیصد سے کم ہو کر 11.28 فیصد ہو گئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں غربت کی سطح میں کافی اضافہ دیکھا گیا تھا تاہم اب اس میں کمی واقع ہو رہی ہے ۔