امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، یکم فروری : منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندوارہ قصبے میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے منی شاپنگ کمپلیکس کو قرق کر دیا۔
پولیس نے مذکورہ جائیداد پر ایک نوٹس چسپاں کی ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ اس جائیداد کو ضبط کیا گیا ہے لہذا کوئی اس کو نہ خریدے۔
ایک پولیس ترجمان نے جائیداد منسلکی کی اس کارروائی کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوارہ پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد جو 4 دکانوں پر مشتمل ایک منی شاپنگ کمپلیکس ہے، کو این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت منسلک کیا گیا ہے۔
مذکورہ منشیات فروش فاروق احمد ڈار اس وقت کوٹ بلوال جیل میں قید ہے۔