• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
”دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک سے حساب لیا جانا چاہیے“: وزیر اعظم مودی

جامع، اختراعی، ترقی یافتہ ہندوستان کی ضمانت کا بجٹ ہے:مودی

by امت ڈیسک
01/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2024-25 کے عبوری بجٹ کو جامع اور اختراعی قرار دیا اور کہا کہ بجٹ میں 2047 کے ترقی یافتہ ہندوستان کی ضمانت ہے۔عبوری بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مودی نے جمعرات کو کہا کہ آج کا یہ عبوری بجٹ ایک جامع اور اختراعی بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں تسلسل کا یقین ہے۔ یہ بجٹ ترقی یافتہ ہندوستان کے چاروں ستونوں – نوجوان، غریب، خواتین اور کسانوں کو بااختیار بنائے گا۔ یہ بجٹ ملک کے مستقبل کی تعمیر کا بجٹ ہے۔ یہ بجٹ 2047 کے ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد کو مضبوط کرنے کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں، نوجوان ہندوستان کی آرزوو¿ں کی، ہندوستان کی ینگ ایسپریشنز کی عکاسی ہے۔ بجٹ میں دو اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ ریسرچ اور انوویشن پر ایک لاکھ کروڑ روپے کا فنڈ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بجٹ میں اسٹارٹ اپس کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ کی توسیع کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس بجٹ میں مالی خسارہ کو قابو میں رکھتے ہوئے کیپٹل ایکسپینڈیچر کو 11 لاکھ 11 ہزار 111 کروڑ روپے کی تاریخی اونچائی عطا کی گئی ہے۔ ماہرین اقتصادیات کی زبان میں کہیں تو یہ ایک طرح سے ’سویٹ اسپاٹ‘ ہے۔ اس سے ہندوستان میں 21ویں صدی کے جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ساتھ ہی نوجوانوں کے لیے بے شمار روزگار کے نئے مواقع تیار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں وندے بھارت اسٹینڈرڈ کی 40 ہزار جدید بوگیاں بنا کر، انہیں عام مسافر ٹرینوں میں لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے ملک کے الگ الگ ریل روٹ پر کروڑوں مسافروں میں آرامدہ سفر کا تجربہ بڑھے گا۔مسٹر مودی نے کہا، ”ہم ایک بڑا ہدف طے کرتے ہیں، اسے حاصل کرتے ہیں اور پھر اس سے بھی بڑا ہدف اپنے لیے طے کرتے ہیں۔ غریبوں کے لیے ہم نے گاو¿وں اور شہروں میں 4 کروڑ سے زیادہ گھر بنائے ہیں۔

اب ہم نے 2 کروڑ مزید نئے گھر بنانے کا ہدف طے کیا ہے۔ ہم نے 2 کروڑ خواتین کو لکھ پتی دیدی بنانے کا ہدف طے کیا تھا۔ اب اس ہدف کو بڑھا کر 3 کروڑ لکھ پتی دیدی بنانے کا کر دیا گیا ہے۔ آیوشمان بھارت یوجنا نے غریبوں کی بہت مدد کی ہے۔ اب آنگن واڑی اور آشا ورکر، ان سب کو اس اسکیم کا فائدہ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں غریب اور متوسط طبقہ کو بااختیار بنانے، ان کے لیے آمدنی کے نئے مواقع بنانے پر بھی بہت زور دیا گیا ہے۔
روف ٹاپ سولر مہم میں ایک کروڑ خاندانوں کو سولر روف ٹاپ کے توسط سے مفت بجلی حاصل ہوگی۔ اتنا ہی نہیں، سرکار کو اضافی بجلی بیچ کر لوگوں کو 15 سے 20 ہزار سالانہ کی آمدنی بھی ہوگی اور یہ ہر فیملی کو ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں جس انکم ٹیکس رمیشن اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے، اس سے متوسط طبقہ کے قریب ایک کروڑ لوگوں کو بڑی راحت ملے گی۔ سابقہ حکومتوں نے عام لوگوں کے سر پر دہائیوں سے یہ بہت بڑی تلوار لٹکا رکھی تھی۔ آج اس بجٹ میں کسانوں کے لیے بھی بہت اہم اور بڑے فیصلے لیے گئے ہیں۔ نینو ڈی اے پی کا استعمال ہو، مویشیوں کے لیے نئی اسکیم ہو، پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا کی توسیع ہو، اور آتم نربھر تلہن مہم ہو، اس سے کسانوں کی آمدنی بڑھے گی اور اخراجات میں کمی آئے گی۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر کے 8 اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

Next Post

لوک سبھا چناو کے ساتھ اسمبلی چناو بھی کرائے جائیں : عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
لوک سبھا چناو کے ساتھ اسمبلی چناو بھی کرائے جائیں : عمر عبداللہ

لوک سبھا چناو کے ساتھ اسمبلی چناو بھی کرائے جائیں : عمر عبداللہ

ڈوڈہ آرمی کیمپ میں آتشزدگی، دو درزی ہلاک

سرینگر میں آگ کی مختلف وارداتوں میں نو دکانیں، رہائشی مکان خاکستر

گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں رات میں ہی پوجا شروع

اولیاء کے خلاف گستاخانہ بیان : مفتی اعظم کی شدید مذمت

مفتی اعظم ناصر الاسلام کی والدہ انتقال کر گئیں

مفتی اعظم کی والدہ کے انتقال پر مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر کا اظہارِ تعزیت

مفتی اعظم کی والدہ کے انتقال پر مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر کا اظہارِ تعزیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »