امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:مفتی اعظم جموں و کشمیر ناصر الاسلام فاروقی کی والدہ کا جمعرات کی شام جموں کے ایک ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 80 برس کی تھی۔
قریبی رشتہ داروں کے مطابق مفتی ناصر الاسلام کی والدہ کافی عرصے سے بیمار تھیں۔ اسے دس روز قبل علاج و معالجہ کی خاطر بترا ہسپتال جموں لے جایا گیا تھا، جہاں بالآخر اس نے آج شام کو آخری سانس لی۔
مرحومہ کی نماز جنازہ کے لیے مقررہ وقت اور مقام کے بارے میں جاننے کے لیے عوام کی سہولت کے لیے دو نمبرات یعنی 7006399591/9906613094 مشتہر کیے ہیں۔واضح رہے کہ مرحومہ سابق مفتی جموں و کشمیر مفتی بشیر الدین کی اہلیہ تھیں۔
مفتی بشیر الدین فاروقی ایک عالم دین تھے جنہوں نے 1960 سے 2012 تک جموں و کشمیر کے مفتی اعظیم کے طور پر خدمات انجام دیں۔