امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 03 فروری : ایک ای-رکشہ گاڑی ہفتہ کو لسجن پل کے قریب دریائے جہلم میں گر گیا جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ ای-رکشہ، جسے ایس ڈی کالونی بٹہ مالو، سری نگر کا رہائشی عمر احمد ڈار چلا رہا تھا، کل دیر شام دریائے جہلم میں گر گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور محفوظ ہے تاہم گاڑی خالی تھی یا مسافروں کو لے جانے کے حوالے سے ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے اور اس کا سراغ لگانے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
اس کے علاوہ، ایس ڈی آر ایف کے اے ایس آئی عبدالرشید نے بتایا کہ انہوں نے ای-وہیکل کو پانی سے نکال لیا ہے، اور علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے. (کے این او)