امت نیوز ڈیسک //
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حال ہی میں پیش کردہ مرکزی بجٹ میں ملک کے تمام طبقات بالخصوص غریب لوگوں کی ترقی کی ضمانت دی گئی ہے مغربی اوڈیشہ کے سمبل پور کے مضافات میں ریمیڈ گراو¿نڈ میں ‘گارنٹی سمادھان’ نامی ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، ‘مودی کی گارنٹی کا مطلب ہے گارنٹی، تکمیل کی گارنٹی۔ ”
مودی کی گارنٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ملک کے ہر غریب کنبہ کے پاس مستقل گھر ہو“۔انہوں نے کہا کہ ملک میں چار کروڑ سے زیادہ غریب کنبوں کو مستقل گھر فراہم کیے گئے ہیں اور مرکزی حکومت نے بجٹ میں غریبوں کے لیے مزید دو کروڑ مستقل مکانات بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے دن رات کام کر رہی ہے کہ ملک کے ہر غریب کنبہ کے پاس مستقل گھر ہو۔وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کی ترجیح غریبوں اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پارلیمنٹ میں پیش کردہ عبوری بجٹ کا مقصد غریبوں، خواتین، نوجوانوں اور دیگر کو بااختیار بنانا ہے۔مسٹر مودی نے کہا، ”یہ بجٹ سب کی ترقی کی ضمانت دیتا ہے“۔
انہوں نے کہا کہ پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت اوڈیشہ کے تقریباً 40 لاکھ کسانوں کو براہ راست فائدہ ملا ہے۔ حکومت نے ہر کسان کے کھاتے میں 30,000 روپے منتقل کیے ہیں اور کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں اضافہ کو یقینی بنایا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ 2014 سے پہلے کانگریس حکومت نے ریاست میں کسانوں سے 36,000 کروڑ روپے کا دھان خریدا تھا، لیکن بی جے پی حکومت کے آخری دس برسوں کے دوران کسانوں کو ایم ایس پی کے طور پر 1.10 لاکھ کروڑ روپے ملے ہیں۔انہوں نے قبائلیوں کو نظر انداز کرنے اور انہیں اپنے ووٹ بینک کے طور پر استعمال کرنے پر کانگریس کی سخت تنقید کی اور کہا کہ بی جے پی حکومت نے گزشتہ دس برسوں کے دوران قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف بی جے پی ہے جس نے قبائلی برادری کو تسلیم کیا اور مسز دروپدی مرمو کو ہندوستان کا صدر بنایا۔
انہوں نے کہا کہ تین دن پہلے جب انہوں نے (محترمہ مرمو) پارلیمنٹ سے خطاب کیا تو پوری دنیا توجہ سے سن رہی تھی لیکن یہ کانگریس اور اس کی حلیف جماعتیں تھیں جنہوں نے محترمہ دروپدی مرمو جی کی توہین کرکے پوری قبائلی برادری اور اوڈیشہ کے لوگوں کی توہین کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ملک میں ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کے اقدامات کر رہی ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ اوڈیشہ کے لئے آج کا دن بہت اہم ہے، کیونکہ تعلیم، ریلوے، سڑک، بجلی اور پٹرولیم کے شعبوں میں تقریباً 70,000 کروڑ روپے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ اوڈیشہ میں یہ پروجیکٹس سڑکوں، ریلوے اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اہم پروجیکٹوں کے علاوہ قدرتی گیس، کوئلہ اور بجلی کی پیداوار سے متعلق توانائی کے شعبے کو فروغ دیا جائے گا۔ اوڈیشہ کے لوگوں بشمول غریب طبقے، مزدوروں، محنت کشوں، تاجروں اور کسانوں اور سماج کے دیگر تمام طبقات کو آج کے ترقیاتی منصوبوں کا فائدہ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سے اوڈیشہ کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔مسٹر مودی نے کہا، ”اوڈیشہ کو گزشتہ 10 برسوں میں مرکزی حکومت کی طرف سے بنائی گئی پالیسیوں سے بہت فائدہ ہوا ہے۔