امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارٹی پر انی ہو چکی ہے اور وہ ہمیشہ کسی بھی قسم کے ریزرویشن کے خلاف رہی ہے۔
راجیہ سبھا میں شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اپنے کام کو آوٹ سورس کیا ہے۔ اُنہوں نے پارٹی
کے زوال پر اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ مودی نے راجیہ سبھا میں اپنے خطاب میں کہا، کانگریس کی سوچ پرانی ہو چکی ہے اور اس نے اپنے کام کو آوٹ سورس کر دیا ہے۔ ہم پارٹی کے اس طرح کے زوال پر خوش نہیں ہیں اور ہم اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں”۔









