• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نیشنل کانفرنس خواتین زیرویشن بل کے خلاف نہیں ہیں: عمر عبداللہ

چندی گڑھ میں جمہوریت کے قاتل جموں وکشمیر میں بھی جمہوریت کے قتل کے مرتکب: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
08/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں(یو این آئی): جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے آج شیر کشمیر بھون جموں میں سنٹرل زون جموں کے ڈیلی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”چنڈی گڑھ میں گذشتہ دنوں میئر الیکشن کیساتھ جو کچھ ہوا وہ جمہوریت کے نام پر دبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں جموں وکشمیر میں بھی کچھ ایسا ہوا کرتا تھا، جب ایک افسر ایک مخصوص پارٹی کے اُمیدوار کو چھوڑ کر باقی تمام اُمیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی رد کرتا تھا، مجھے ایسا لگتا تھا کہ یہ ماضی کی بات ہے اور دورِ جدید میں ایسا ممکن نہیں لیکن گزشتہ دنوں چندی گڑھ کے میئر انتخابات کے دوران ایک افسر نے بھاجپا کے اُمیدواروں کو جتانے کیلئے ووٹوں میں قلم زنی کرکے انہیں رد کردیا اور ایک ایسے اُمیدوار کو میئر بنا ڈالا جو خود بھی اس کرسی پر بیٹھنے کیلئے شرمندہ تھا۔

ان کے مطابق سپریم کورٹ نے اس معاملے پر سخت ترین نوٹس لیکر اس عمل کو جمہوریت کا قتل قرار دیا۔ “

انہوں نے کہا کہ یہ وہی قاتل ہیں جو جموں وکشمیر میں مسلسل طور پر جمہوریت کا قتل کررہے ہیں، یہاں اسمبلی انتخابات کرانے میں اڑچنیں پید اکررہے ہیں ، پہلے جب ان سے اسمبلی انتخابات کے بارے میں سوال پوچھا جاتا تھا تو یہ جواب دیتے تھے کہ ریاست میں پنچایتیں ہیں، سرپنچ ہیں، پنچ ہیں، کارپوریٹر ہیں، میئر ہیں، چیئرمین ہیں لیکن اب نہیں کوئی چیئرمین ہے، نہ کوئی پنچ ، نہ کوئی سرپنچ اور نہ ہی میئر ہے۔ اب حکمرانوں سے پنچایتی اور بلدیاتی الیکشن میں دیری کی وجہ پوچھتے ہیں تو وہ اس کیلئے حدبندی وجہ قرار دیتے ہیں۔ “

انہوں نے کہاکہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں تھی کہ پنچایتیں اور بلدیاتی اداروں کی معیار 5سال میں مکمل ہونے والی تھی ، کیا ایک سال پہلے حدبندی کا عمل شروع نہیں کیا جاسکتا تھا؟ معیاد ختم ہونے کے بعد ہی حکومت کو حدبندی کیوں یاد آئی؟

عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ ہمیشہ کیلئے چھپ نہیں سکتے، ہمیشہ کیلئے یہ بھاگ نہیں پائیں گے، کبھی نہ بھی تو انہیں سپریم کورٹ کے حکم کا عمل کرنا ہوگا، اور تب جاکر ہم صحیح معنوںمیں نیشنل کانفرنس کی بنیادی طاقت پوری دنیا کو دکھا دیںنگے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو ان لوگوں کے آس پاس گھومنے والے لوگ ہیں وہ ان چیزوں کا ذکر نہیں کریں گے، کیونکہ وہ اپنی چاپلوسی میںمصرو ف ہیں، یہ لوگ ہر حکومت کے چاپلوس بنتے ہیں۔ ہماری حکومت کے دوران یہ ہمارے آگے پیچھے گھومتے تھے، پھر اگلی حکومت کے آگے پیچھے گھومنے لگے اور آج موجودہ حکمرانوں کے کے آگے پیچھے گھوم رہے ہیں۔ شکر ہے کہ حکومت سے باہر رہ کر ہمیں ایسے لوگوں کی اصلیت پوری طرح معلوم پڑ گئی اور اب ان کیلئے ہمارے دروازے نہیں کھلیں گے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ یہاں کے دکاندار پریشان، کاروباری مایوس ہیں، دربار سے جو رونق لگتی تھی وہ غائب ہوگئی ہے۔یہاں ایک سسٹم ہوتا تھا، سب کو معلوم ہوتا تھا کہ کون سے افسر اور ملازم 6مہینے سرینگر میں ہونگے اور کون 6مہینے جموں میں ہونگے، آج تو اپنی من مرضی سے کام چل رہاہے، جس افسر کی مرضی وہ جہاں بیٹھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزارت داخلہ نے کی میانمار کے ساتھ ’فری موومنٹ رجیم‘ رد کرنے کی سفارش، امت شاہ نے دی جانکاری

Next Post

برف سے محروم کشمیر، جنوری 2024 چار دہائیوں میں سب سے خشک اور گرم

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیری شال فروشوں پر حملوں کے خلاف انجینئر رشید کے ہماچل اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط

25/12/2025
فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

25/12/2025

14/12/2025
سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

08/12/2025
جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں کشمیر کا ہر ایک شہری دہشت گرد نہیں : عمر عبداللہ

13/11/2025
ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

ریاستی درجہ کے بہانے عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں: ایل جی کہ عمر پر تنقید

31/10/2025
Next Post
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

برف سے محروم کشمیر، جنوری 2024 چار دہائیوں میں سب سے خشک اور گرم

ٹارگیٹ کلنگ: جموں و کشمیر میں حالات اس طرح خراب کیوں ہیں: عمر عبداللہ

ٹارگیٹ کلنگ: جموں و کشمیر میں حالات اس طرح خراب کیوں ہیں: عمر عبداللہ

رمضان ہسپتال کا آپریشن تھیٹر سیل ،مزید انکوائری کا حکم جاری

کپوارہ میں نوجوان پر چاقو سے حملہ ، اسپتال داخل

ہلدوانی میں انتظامیہ نے مسجد، مدرسہ کو غیر قانونی بتا کر منہدم کیا، تشدد بھڑک اٹھا

ہلدوانی میں انتظامیہ نے مسجد، مدرسہ کو غیر قانونی بتا کر منہدم کیا، تشدد بھڑک اٹھا

ہلدوانی تشدد: پولس فائرنگ میں تین افراد ہلاک، 300 سے زائد لوگ زخمی، 70 گاڑیاں نذر آتش

ہلدوانی تشدد: پولس فائرنگ میں تین افراد ہلاک، 300 سے زائد لوگ زخمی، 70 گاڑیاں نذر آتش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »