کپواڑہ، 8 فروری: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے بابر لائن علاقے میں جمعرات کی شام ایک نوجوان کو چاقو مار کر زخمی کر دیا گیا۔
ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک نوجوان جس کی شناخت منیر احمد ڈار ولد غلام قادر ڈار ساکنہ بوہامہ کپواڑہ کے طور پر کی گئی ہے کو بابر لائن کے قریب تیز دھار ہتھیار سے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسے فوری طور پر علاج کے لیے ایس ڈی ایچ کپوارہ لے جایا گیا، جہاں سے اسے خصوصی علاج کے لیے ڈی ایچ بارہمولہ منتقل کیا گیا۔
ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بھی نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ زخمی کا علاج کیا جا رہا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ (کشمیر اسکرول)