• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہلدوانی تشدد: پولس فائرنگ میں تین افراد ہلاک، 300 سے زائد لوگ زخمی، 70 گاڑیاں نذر آتش

ہلدوانی تشدد: پولس فائرنگ میں تین افراد ہلاک، 300 سے زائد لوگ زخمی، 70 گاڑیاں نذر آتش

by امت ڈیسک
09/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ہلدوانی: ہلدوانی کے ون بھول پورہ میں مبینہ سرکاری زمین پر بنی مسجد اور مدرسے کو مسمار کرنے کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ ہنگامہ اتنا بڑا تھا کہ پولیس انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین پر پتھراؤ کرنے اور پیٹرول بم پھینکنے کا الزام لگایا۔ اس دوران پولیس کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت تین افراد کی موت ہوگئی، جب کہ متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق تشدد کے دوران آگ زنی، پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات میں مظاہرین، پولیس، انتظامیہ اور میڈیا اہلکاروں سمیت 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

حالات بے قابو ہوتا دیکھ کر انتظامیہ نے کل شام کو ‘شرپسندوں’ دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا۔ ضلع انتظامیہ نے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ مظاہرین نے ون بھول پورہ پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی۔ اس دوران 70 سے زائد گاڑیاں جلا دی گئیں جب کہ متعدد گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ ون بھول پورہ پولیس اسٹیشن میں لگی آگ میں کئی سال پرانا ریکارڈ بھی جل کر راکھ ہو گیا۔ اب تک موصول ہونے والی جانکاری کے مطابق ہلدوانی میں تشدد کے دوران پولیس کی فائرنگ سے تقریباً تین مظاہرین کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس اہلکاروں اور کارپوریشن کے کارکنوں سمیت 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ہلدوانی میں حالات پر قابو پانے کے لیے نیم فوجی دستوں کی کئی کمپنیاں بھی رات گئے پہنچ گئی ہیں۔ فی الحال صورت حال معمول پر ہے۔

پولیس اب پتھراؤ کرنے کے الزام میں گھر گھر جا کر لوگوں کو پکڑنے کی مہم چلا رہی ہے۔ اس دوران ملزمین کو پکڑنے اور چھتوں کی تلاشی لینے کے لیے پولیس نے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی مدد سے متعدد گھروں کے دروازے توڑ دیے۔ تاحال متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور گرفتاری کی یہ مہم بدستور جاری ہے۔ اس ہنگامہ آرائی میں 70 سے زائد گاڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔

جانیں پورا واقعہ: مقامی پولیس انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ہلدوانی کے مسلم اکثریتی علاقے ون بھول پورہ میں ملک کے باغ میں میونسپل کارپوریشن کی زمین پر ‘غیر قانونی طور پر’ ایک مسجد اور مدرسہ چل رہا تھا۔ ضلع انتظامیہ اور ہلدوانی میونسپل کارپوریشن نے مدرسہ اور مسجد چلانے والوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں خالی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ خالی نہ ہونے کے بعد، جمعرات کو مقامی انتظامیہ نے بھاری پولیس فورس اور جے سی بی مشین کی مدد سے مسجد اور مدرسے کو مسمار کر دیا۔ اس کارروائی کے خلاف لوگوں کا غم و غصہ بھڑک اٹھا اور مقامی لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین پر پتھراؤ کرنے کا الزام لگایا جس میں کئی پولیس اہلکار، ضلعی انتظامیہ کے لوگ اور میڈیا اہلکار زخمی ہوگئے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہلدوانی میں انتظامیہ نے مسجد، مدرسہ کو غیر قانونی بتا کر منہدم کیا، تشدد بھڑک اٹھا

Next Post

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
منشیات کے خلاف پولیس کی مہم میں تیزی

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

سری نگر میں ہوٹل منیجر مردہ پایا گیا

کشمیر میں زمستانی ہوا ؤ ں کا زور جاری، سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

وادی میں شبانہ سردی کا زود برقرار

رائس مشین گھوٹالہ : 12 افراد گرفتار ،جعلی کرنسی ضبط

رائس مشین گھوٹالہ : 12 افراد گرفتار ،جعلی کرنسی ضبط

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

میرواعظ کشمیر کو آج بھی جامع مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دینے کی اجازت نہیں دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »