امت نیوز ڈیسک //
سرینگر //وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے ایچ ایم ٹی علاقے میں بدھ کی
دو پہر ایک خاتون اپنی رہائش گاہ پر ایل پی جی ہیٹر سے نکلنے والی گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے فوت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایچ ایم ٹی علاقے مصطفی آباد میں ایک خاتون دم گھٹنے سے اپنی رہائش گاہ پر بے ہوش ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پہنچنے پرڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
خاتون کی شناخت رقیہ فیاض زوجہ فیاض احمد بٹ ساکنہ ایچ ایم ٹی کے طور سے ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور لاش
کو طبی قانونی کارروائی کیلئے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں، بدھ کی صبح اسی طرح کے ایک واقع میں جنوبی کشمیر کے کو لگام ضلع میں راجوری کے ایک شہری کی موت واقع ہو گئی ہے۔