امت نیوز ڈیسک //
سری نگر،14فروری: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کشمیر میں منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی)نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پی ایم ایل اے کی دفعات کے تحت تین افراد جن کی شناخت محمد اکبر بٹ، فاطمہ شاہ اور سبزار احمد شیخ کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
ای ڈی ذرائع کے مطابق تینوں دہشت گردی مالی معاونت میں ملوث ہیں اور وہ پاکستانی ہینڈلرز منظور احمد شاہ اور الطاف احمد بٹ کے ساتھ کام کرتے تھے، اور یہ کہ مذکورہ افراد نے جموں وکشمیر کے طلبا کے لئے پاکستان کے کالجوں میں ایم بی بی ایس اور دیگر کورسز میں داخلے کا انتظام کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں خصوصی جج اے سی بی نے کشمیر لی عدالت نے 20 فروری تک ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا ہے۔