• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لوک سبھا چناؤ: جموں کشمیر میں مزید 635 فورسز کمپنیز تعینات

لوک سبھا چناؤ: جموں کشمیر میں مزید 635 فورسز کمپنیز تعینات

by امت ڈیسک
15/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 635 نیم فوجی دستوں کی اضافی کمپنیز کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ یہ انکشاف 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 3400 کمپنیز تعینات کرنے کے ایک عظیم منصوبے کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے، جن میں سے 50 فیصد سے زائد کمپنیز مغربی بنگال، جموں و کشمیر اور چھتیس گڑھ جیسے حساس علاقوں میں تعینات کی جائیں گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف الیکٹورل افسران نے انتخابات سے متعلق معاملات کو سنبھالنے کے لیے فوری طور پر سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔ ان کمپنیز کی ذمہ داریوں میں انتخابات کے دوران علاقوں میں اعتماد سازی کے اقدامات، پولنگ کے دن کی سرگرمیاں، ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں) اور گنتی کے مراکز Counting Centresکی حفاظت شامل ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ذریعے حاصل کردہ تفصیلی معلومات کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور پر امن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سی اے پی ایف کی زیادہ سے زیادہ 3400 کمپنیاں مرحلہ وار طریقے پر ملک بھر میں تعینات کی جائیں گی۔ صورتحال کے جائزے کے بعد طے کیا گیا ہے کہ مغربی بنگال میں 920 کمپنیز، جموں و کشمیر میں 635، اور چھتیس گڑھ میں 360 کمپنیز کی تعیناتی کو منظوری دی گئی ہے۔ ان علاقوں میں اہلکاروں کی تعیناتی دیگر ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام خطوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

افسران کا کہنا تھا کہ ’’جموں و کشمیر میں سی اے پی ایف ایس کی اضافی 36 کمپنیز تعینات ہوں گی، جو خاص طور پر مجموعی طور پر گنتی کے مراکز کی حفاظت کریں گی۔ جبکہ اے ڈی جی پی (امن و قانون) اور چیف الیکٹورل آفیسر پانڈورنگ پولے کی نگرانی میں یو ٹی جموں کشمیر میں فورسز کے تال میل پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔‘‘ جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق ریلوے بورڈ کے چیئرمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ریل گاڑیوں میں رولنگ اسٹاک کے وافر اسٹاک کی مناسب سہولیات کو یقینی بنائیں تاکہ بغیر کسی پریشانی کے فورسز اہلکاروں کی انتخابی ڈیوٹی کے لیے بروقت نقل و حرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے اس صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: ’’ہم تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ طلب کریں گے اور اسی طرح اہلکاروں کے لیے انتظامات بھی انجام دیئے جائیں گے۔‘‘ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پانچ لوک سبھا نشستوں پر سیاسی لیڈران اپنی قسمت آزمائیں گے۔(ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں متعدد مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے

Next Post

این سی ما قبل چناو اتحاد نہیں کرے گی : ڈاکٹر فاروق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کے مفادات کے تحفظ کی علامت: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

این سی ما قبل چناو اتحاد نہیں کرے گی : ڈاکٹر فاروق

* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

الیکٹورل بانڈ اسکیم منسوخ، سپریم کورٹ کا فیصلہ

الہ آباد ہائی کورٹ نے گیان واپی مسجد میں پوجا پر روک لگانے سے انکار کر دیا

گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت سے متعلق مسلم فریق کی عرضی پر فیصلہ محفوظ

کپوارہ میں جنگجو معاون گرفتار، اسلحہ برآمد

کپوارہ میں جنگجو معاون گرفتار، اسلحہ برآمد

پونچھ میں ایل او سی پر موٹار شیل کو سکیورٹی فورسز نے ناکارہ بنا دیا

پونچھ میں ایل او سی پر موٹار شیل کو سکیورٹی فورسز نے ناکارہ بنا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »