کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی طرف بڑھتے ہوئے شمالی ریلوئے نے اعلان کیا ہے کہ ادھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریل لنک کا بانہال سنگلدان کا حصہ 20 فروری سے کھل جائے گا۔ شمالی ریلوے 20 فروری کو 48.1 کلومیٹر طویل بانہال،کھاری، سمبر،سنگلدان سیکشن پر ٹرین خدمات شروع کرے گا، جو ملک کا سب سے پرجوش ادھم پور،سر ینگر،بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ ہے۔
ریلوے کے ایک ذریعہ نے کہا کہ ہم کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑنے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ” آزادی کے بعد ادھم پورسرینگر،بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) منصوبہ۔ یہ ہمالیائی ریلوے کے سب سے پرجوش منصوبوں میں سے ایک ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی سنگلدان سے ٹرین کو ڈیجیٹل طور پر جھنڈی دکھا کر اس سیکشن کا افتتاح کر سکتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے سرکاری تصدیق ابھی باقی ہے۔
ریلوے کے مطابق، اس سیکشن، جو 15,863 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے، ریل آپریشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اب بارہمولہ سے بانہال تک موجودہ ٹرین خدمات کو سنگلدان تک بڑھایا جائے گا۔ سنگلدان رام بن ضلع ہیڈکوارٹر کے قریب ایک قصبہ ہے۔ پروجیکٹ سے وابستہ ایک سینئر اہلکار نے کہا، ”اس نئے تعمیر شدہ حصے میں 16 پل ہیں، جن میں 11 بڑے، چار چھوٹے اور ایک روڈ اوور برج شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جہاں تک برقی کاری کا تعلق ہے، یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کا بارہمولہ سرینگربانہال سنگلدان سیکشن الیکٹریکل ہے۔ کام مکمل ہو گیا ہے.