امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 18 فروری: اتوار کو جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کے ساتھ ہی بالائی علاقوں میں برف باری شروع ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے اتوار سے بدھ تک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بڑے پیمانے پر بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ اور کئی گلمرگ کے علاوہ دیگر بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے۔
گزشتہ شب سری نگر میں 5.8، گلمرگ منفی 1.4 اور پہلگام میں 2.5 کم سے کم درجہ حرارت تھا۔
لداخ خطہ کے لیہہ شہر میں منفی 1.5 اور کارگل میں 2.8 کم سے کم درجہ حرارت تھا۔
جبکہ جموں شہر میں 13، کٹرہ میں 11.8، بٹوٹے اور بھاٹی میں 8.4 اور بہاول 2.8 درجہ حرارت تھا۔