• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیر اعظم نے کشمیر کی پہلی برقی ٹرین سمیت 32 ہزار کروڑ روپیوں کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

وزیر اعظم نے کشمیر کی پہلی برقی ٹرین سمیت 32 ہزار کروڑ روپیوں کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

by امت ڈیسک
20/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز وادی کشمیر کی پہلی برقی ٹرین اور سنگلدان اسٹیشن سے بارہمولہ اسٹیشن تک ٹرین سروس کا افتتاح کیا۔

دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حکومت کے اس قدام کی سراہنا کی۔انہوں نے کہا: ‘یہ ریل سروس ہمارے لئے بہت اہم تھی، یہ ہمارے لوگوں کے ساتھ ساتھ ہمارے شعبہ سیاحت کے لئے انتہائی ضروری تھی، اب وہ ملک کے دوسرے علاقوں میں سفر کرسکتے ہیں اور آسانی سے اپنا مال لے جا سکتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘یہ بہت ہی بڑا قدم ہے اس کے لئے میں وزیر اعظم نریندر اور وزارت ریل کو مبارک باد دیتا ہوں ‘۔

موصوف صدر نے کہا کہ اس ریل سے ہمارے کئی مسائل حل ہوں گے جن سے ہم روڈ بند ہونے کی وجہ سے دوچار ہوجاتے تھے۔انہوں نے کہا: ‘ہم امید کرتے تھے یہ کہ سروس سال 2007 میں دستیاب رکھی جائے گی لیکن بعض مشکلات کی وجہ سے ایسا نہیں ہو پایا’۔

بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز جموں وکشمیر میں 32 ہزار کروڑ روپیوں سے زیادہ کی لاگت کے تعلیم، ہوا بازی اور سڑک جیسے شعبوں سمیت متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔انہوں نے جموں سے ملک بھر کے لئے ساڑھے 13 ہزار کروڑ روپیوں کی مالیت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیر اعظم نے جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ان میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئیآئی ٹیز)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ (آئی آئی ایمز) اور سینٹرل یونیورسٹیاں شامل ہیں۔
نریندر مودی نے جن ریل وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ان میں بانہال – کھاری – سمبر – سنگلدان (48 کلو میٹر) ریلوے لائن اور بارہمولہ – سرینگر – بانہال – سنگلدان سیکشن (185.66 کلو میٹر) برقی ریلوے لائن شامل ہیں۔انہوں نے وادی کی پہلی برقی ریل اور سنگلدان اسٹیشن سے بارہمولہ اسٹیشن تک ریل سروس کا افتتاح کیا۔
نریندر مودی نے ملک کے تین نئے آئی آئی ایمز کا بھی افتتاح کیا جن میں آئی آئی ایم جموں، آئی آئی ایم بودھ گیا اور آئی آئی ایم وشاکھا پٹنم شامل ہیں علاوہ ازیں انہوں نے کیندریہ ودیالیوں کے لئے 20 نئی عمارتوں اور ملک بھر میں جواہر نوودیا ودیالیوں کی 13 نئی عمارتوں کا بھی افتتاح کیا۔
جموں وکشمیر کے لوگوں کو جامع طبی نگہداشت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے انہوں نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز وجے پور سابنہ کا بھی افتتاح کیا۔دیگر پروجیکٹوں کے علاوہ وزیر اعظم نے جموں ہوائی اڈے پر ایک نئی ٹرمینل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔

انہوں نے جموں کو کٹرہ سے جوڑنے والے 44.22 کلو میٹر طویل دہلی – امرتسر – کٹرا ایکسپریس وے کے دوسرے اسٹریچ اور سرینگر رنگ روڈ کو فور لین کرنے کے دوسرے مرحلے سمیت کئی دوسرے اہم سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم نے جموں میں سی یو ایف (عام صارف کی سہولیت) کے پٹرولیم ڈپو کو بھی تیار کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

یاد ریے کہ وزیر اعظم دورے جموں کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے۔ اس دروان سکیورٹی فورسز نے جموں شہر کو چھاونی میں تبدیل کر دیا۔ اس کے علاوہ ایس او جی کمانڈوز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

میرا پی ڈی پی سے کوئی تعلق نہیں :مظفر بیگ کا یوٹرن

Next Post

خراب موسم کی وجہ سے سری نگر ایئرپورٹ پر 12 پروازیں منسوخ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
خراب موسم کی وجہ سے سری نگر ایئرپورٹ پر 12 پروازیں منسوخ

خراب موسم کی وجہ سے سری نگر ایئرپورٹ پر 12 پروازیں منسوخ

دفعہ 370 کے خاتمے نے جموں کشمیر کو ملک کے کیاضم، خاندانی سیاست کا خمیازہ نوجوانوں کو بھگتنا پڑا: مودی

دفعہ 370 کے خاتمے نے جموں کشمیر کو ملک کے کیاضم، خاندانی سیاست کا خمیازہ نوجوانوں کو بھگتنا پڑا: مودی

معروف پہاڑی و اردو شاعر و ادیب نذر بونیاری ممبئی میں چل بسے

معروف پہاڑی و اردو شاعر و ادیب نذر بونیاری ممبئی میں چل بسے

دفعہ 370کی منسوخی سے دنیا بھر میں یہ پیغام گیا کہ ’مودی ہے تو ممکن ہے‘ :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

دفعہ 370کی منسوخی سے دنیا بھر میں یہ پیغام گیا کہ ’مودی ہے تو ممکن ہے‘ :ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ایل جی منوج سنہا کا سوپور دورہ

جموں وکشمیر میں ہڑتالی کیلنڈروں کی جگہ یونیورسٹی اور اسکولی کلینڈروں نے لے لی ہیں : منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »