امت نیوز ڈیسک //
وادی کشمیر کے دورے پر آئے ملک کے نامور سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے جمعرات کو یہاں شہری آفاق جھیل ڈل میں شکارہ سواری سے لطف اندوز ہوئے۔
یواین آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ سچن ٹنڈولکر اپنی اہلیہ انجیلی ٹنڈولکر اور بیٹی سارا ٹنڈولکر کے ہمراہ جمعرات کے روز سری نگر پہنچے اور جھیل ڈل میں شکارہ سواری کی۔معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر جھیل ڈل کے کناروں پر موجود سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے سچن ٹنڈولکر کا استقبال کیا۔نامہ نگار کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سچن ٹنڈولکر نے کہا :”کشمیر کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔‘
‘بتادیں کہ سچن ٹنڈولکر اپنے اہلخانہ سمیت گذشتہ چند دنوں سے کشمیر کی سیر پر ہیں۔انہوں نے دورے کے دوران جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چرسو اونتی پورہ میں قائم ایک کرکٹ بیٹ منی فیکچرنگ فیکٹری کا دورہ بھی کیا اور زعفران کی کاشتکاری کے لئے مشہور قصبہ پانپور پہنچے اوروہاں کشمیری قہوہ نوش کیا۔بدھ کے روز سچن ٹنڈولکر کمان سیتو اوڑی گئے اور وہاں پر فوجی جوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔