امت نیوز ڈیسک //
23 فروری: سری نگر جموں قومی شاہراہ پر جمعہ کو ٹریفک بحال کر دی گئی حالانکہ سنگل لین ٹریفک کی وجہ سے نقل و حرکت سست تھی۔ محکمہ ٹریفک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں تھا، لیکن رامسو سیکٹر میں سنگل لین اور خراب سطح کی وجہ سے سست روی کے ساتھ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ "مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ لین ڈسپلن پر عمل کریں کیونکہ دلواس، کیفے ٹیریا-مہوڑ، گنگرو میں سنگل لین ٹریفک ہے اور ناشری اور نیویوگ ٹنل کے درمیان کئی مقامات پر سڑک کی سطح کی خراب حالت ہے۔ "رامبن اور بانہال کے درمیان پتھراؤ کے امکان کی وجہ سے احتیاط سے گاڑی چلائیں”۔ تین دن کے بعد پھنسی ہوئے گاڑیوں کے لیے جمعرات کو ہی ٹریفک بحال کی گئی۔
دریں اثنا، سری نگر-لیہہ ہائی وے، مغل روڈ، کپواڑہ-ٹنگڈار روڈ اور سنتھن-کشتواڑ روڈ اب بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے اور بند ہے۔