امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں کشمیر کی انتظامی کونسل جس کی یہاں لیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، نے جموں و کشمیر کے یو ٹی میں 5290 کنال اراضی پر پھیلے ہوئے 304.51 کروڑ روپے کی لاگت سے سات نئے صنعتی اسٹیٹس کی ترقی کے لیے انتظامی منظوری پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر راجیو رائے بھٹناگر، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر؛ اٹل ڈولو، چیف سکریٹری؛ مندیپ کمار بھنڈاری، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری نے میٹنگ میں شرکت کی۔ان سات نئی انڈسٹریل اسٹیٹس میں تخمینی سرمایہ کاری 8700.16 کروڑ روپئے ہے جس میں 28376 افراد کے روزگار کے امکانات ہیں۔ یہ 7 نئی انڈسٹریل اسٹیٹس بندر پورہ بڈگام، سیمپورا میڈیسٹی، سری نگر، بھگتھلی، کٹھوعہ، کرندی، سانبہ، ٹرینز، شوپیاں، ہری پاریگم ترال پلوامہ اور کھنموہ، پانتھا چوک سری نگر میں واقع ہیں۔نئی انڈسٹریل اسٹیٹ باندر پورہ بڈگام جس میں 64 کنال ریاستی اراضی شامل ہے،22.74کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تیار کی جائے گی۔ اس منصوبے سے 78.12 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور 735 روزگار پیدا کریں گے۔سیمپورا میڈیسٹی، سری نگر میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ جس میں 517 کنال ریاستی اراضی شامل ہے، 22.60 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تیار کی جائے گی۔ یہ پروجیکٹ 1825.45 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور تقریباً 11643 روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ این بی سی سی کے ذریعہ 83.13 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے بھاگتھلی، کٹھوعہ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ جس میں 2949 کنال ریاستی اراضی شامل ہے تیار کی جائے گی۔ یہ پروجیکٹ 4599.89 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور اس میں تقریباً 8278 روزگار کے امکانات ہیں۔کرندی، سانبا میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ جس میں 460 کنال ریاستی/نجی اراضی شامل ہے،34.45کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تیار کی جائے گی۔ یہ پروجیکٹ 756.89 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا جس میں تقریباً 3965 روزگار کے امکانات ہیں۔ٹرینز، شوپیاں میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ جس میں 500 کنال ریاستی اراضی شامل ہے، 68.06کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تیار کی جائے گی۔یہ پروجیکٹ 850 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا جس میں تقریباً 900 روزگار کے امکانات ہیں۔ہری پاریگم ترال پلوامہ میں 200 کنال اراضی پر مشتمل نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر کی جائے گی جس کی تخمینہ لاگت28.17کروڑ روپے ہے۔ یہ پروجیکٹ 124.81 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور اس میں تقریباً 2500 روزگار کے امکانات ہیں۔کھنموہ، پانتھا چوک سری نگر میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ جس میں 600 کنال اراضی شامل ہے، اس کی تخمینہ لاگت 45.36کروڑ روپے ہے اور یہ پروجیکٹ 465 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور اس میں تقریباً 355 روزگار کے امکانات ہیں۔