• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نارکو فنڈنگ کیس: کپواڑہ میں چار ملزمین کی جائیدادیں قرق

نارکو فنڈنگ کیس: کپواڑہ میں چار ملزمین کی جائیدادیں قرق

by امت ڈیسک
24/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندوارہ علاقے میں ایک نارکو نلی ٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں کالعدم جنگجو تنظیموں حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ سے وابستہ 4 ملزموں کی جائیدادوں اور 2.27 کروڑ روپیوں کی نقدی رقم ضبط کر دی۔ ایجنسی کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این آئی اے نے کپواڑہ کے ہندوارہ علاقے میں چار ملزموں کی جائیدادوں کو ضبط کیا اور اس کے علاوہ یو اے (پی) ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت 2.27 کروڑ روپیے نقد بھی ضبط کئے۔

انہوں نے کہا کہ منسلک شدہ جائیدادوں میں ملزم آفاق احمد کا دو منزلہ رہائشی مکان، ملزم منیر احمد پانڈے کا یک منزلہ مکان، سلیم اندرابی کا مکان اور اسلام الحق کا دو منزلہ مکان شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ‘اس کیس کے سلسلے میں اب تک 12 ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور اس میں این آئی اے نے 15 افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ مقدمہ زیر نمبر آر سی – 03/2020 / این ائی اے/ جموں ہندوارہ کپوارہ میں سرگرم لشکر طیبہ اور حزب المجاہدین کی طرف سے عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کی فنڈنگ کے لئے ‘نشہ آور ادویات’ سے حاصل شدہ آمدنی کے استعمال کے متعلق ہے’۔ موصوف ترجمان نے کہا ‘ہندوارہ کے لنگیٹ علاقے میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک کالے بیگ اور بڑی تعداد میں بھارتی کرنسی کے 500 سو روپیوں کے نوٹوں کی برآمدگی کے بعد یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا’۔انہوں نے کہا کہ یہ برآمدگی ایک سفید کریٹا گاڑی جس کا نمبر پلیٹ نہیں تھا، سے کی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘گاڑی کے ڈرائیور عبدالمومن پیر سے ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران منشیات اور عسکریت پسندی کے گٹھ جوڑ کے بارے میں انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد این آئی اے نے وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کی تھی’۔ انہوں نے کہا: ‘تحقیقات کے دوران مختلف ملزموں کے گھروں سے ابتدائی تلاشی کے دوران 21 کلو ہیرائن برآمد کی گئی تھی، نیز قابل اعتراض مواد اور بھاری نقدی رقم بھی بر آمد کی گئی تھی’۔ بیان میں کہا گیا کہ ایجنسی کشمیر میں ٹیرر نیٹ ورک کو تباہ کرنے اور قومی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر جموں شاہراہ پر دو طرفہ ٹریفک بحال

Next Post

نئے فوجداری قوانین کا یکم جولائی 2024 سے نفاذ ہوگا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
معاوضے میں تاخیر ، عدالت نے معافی مانگی

نئے فوجداری قوانین کا یکم جولائی 2024 سے نفاذ ہوگا

قوم کو صحت مند رکھنے کے لئے ڈاکٹروں کا شکریہ: ایل جی منوج سنہا

ایل جی نے پٹنہ میں مگہی ناول ‘ فول بہادر’ کا انگریزی ترجمہ لانچ کیا

شبِ برات کے موقعے پر میرواعظ کو جامع مسجد میں واعظ وتبلیغ کی اجازت دی جائے: انجمن اوقاف

شبِ برات کے موقعے پر میرواعظ کو جامع مسجد میں واعظ وتبلیغ کی اجازت دی جائے: انجمن اوقاف

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچھندرا کا چنار کور کے کمانڈر کے ہمراہ وکٹر اینڈ کلو فورس کا دورہ

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچھندرا کا چنار کور کے کمانڈر کے ہمراہ وکٹر اینڈ کلو فورس کا دورہ

این سی لیڈر محمد رفیق شاہ بی جے پی میں شامل

این سی لیڈر محمد رفیق شاہ بی جے پی میں شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »