• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

راجوری حملہ کیس :تین مفرور پاکستانی ہینڈلرز سمیت پانچ کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل :این آئی اے ترجمان

by امت ڈیسک
26/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
قومی تحقیقاتی ایجنسی نے راجوری حملہ کیس کے سلسلے میں پانچ ملزمان جن میں کالعدم جنگجو تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تین مفرور پاکستانی ہینڈلرز شامل ہیں، کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا ہے۔

این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یکم جنوری 2023کو راجوری کے ڈانگری گاوں میں دہشت گردوں نے عام شہریوں پرحملہ کیا جبکہ اگلے روز ایک آئی ای ڈی دھماکہ بھی کیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت آٹھ عام شہری جاں بحق اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ این آئی اے نے لشکر طیبہ کے تین ہینڈلرز سیف اللہ عرف سجاد جھاٹ عرف علی ، عرف حبیب اللہ عرف نعمان، عرف لنگڑا، عرف نومی ، محمد قاسم اور ابو قتال عرف قتال سندھی اور سجاد جھاٹ ساکنان پاکستان کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ داخل کیا۔انہوں نے بتایا کہ قاسم نامی ہینڈلر سال 2002میں پاکستان چلا گیا اور وہاں لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کی۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ تینوں نے پاکستان میں لشکر طیبہ کے ملی ٹینٹوں کی بھرتی اور انہیں جموں وکشمیر بھیجنے کا منصوبہ بنایا تاکہ معصوم شہریوں خاص طورپر جموں وکشمیر میں اقلیتی برادری اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاسکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیف اللہ عرف سجاد جھاٹ اس وقت لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر ہے اور و ہ دیگر دو ہینڈلرز کے ساتھ مل کر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ان کے مطابق محمد قاسم اس وقت لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈروں کا دست راست ہے جبکہ ابو قتال سال 2002-2003میں ہندوستان آیا تھا اور پونچھ ، راجوری رینج میں دیگر ملی ٹینٹوں کے ساتھ سرگرم رہا۔ترجمان نے بتایا کہ نثار احمد عرف حاجی نثار اور مشتاق حسین عرف چاچا ساکنان موہرا گورسی تحصیل مینڈھر ضلع پونچھ دونوں لشکر طیبہ کے اعانت کار رہے ہیں اور دونوں کو تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ پاکستانی ہینڈلر ابو قتال کی ہدایت پر دونوں نے عسکریت پسندوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کیا۔ان کے مطابق دہشت گردوں کو پناہ اور مدد فراہم کرنے کے الزام میں ایک نابالغ کو بھی دھر دبوچا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ڈانگری میں حملے کےبعد تقریباً تین ماہ تک حملہ آوروں کو خوراک، رہائشی سہولیات اور دیگر قسم کی رسد فراہم کرنے میں گرفتا شدگان پیش پیش رہے۔انہوں نے پاکستان میں مقیم لشکر طیبہ کے کمانڈروں کے ساتھ خفیہ رابطے کے لئے استعمال میں ہونے والے موبائیل فون کو تباہ کرکے شواہد کو مٹانے کی بھی کوشش کی۔ موصوف ترجمان نے بتایا کہ نثار کو اسلحہ وگولہ بارود اور نقدی بھی ملی جو پاکستان میں موجود ہینڈلرز نے دہشت گردوں کے لئے بھیجی تھی۔تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ نثار ابو قتال کے ہندوستان میں قیام کے دوران ان کے رابطے میں آیا تھا۔ ابو قتال کی پاکستان واپسی کے بعد بھی وہ ان سے مسلسل رابطے میں تھا۔این آئی اے کے مطابق پیر کے روز داخل کی گئی چارج شیٹ میں دو گرفتار بالغ ملزمان اور پاکستان میں مقیم ہینڈلرز کے خلاف یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے نابالغ کے خلاف حتمی رپورٹ مناسب وقت پر معزز جونائیل جسٹس بورڈ راجوری میں پیش کی جائے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ادھم پورہ میں تین مزدوروں کی پُر اسرار طو رپر ہوئی موت، تحقیقات شروع

Next Post

بانڈی پورہ میں پی ایس اے کے تحت تین افراد کوٹ بلوال جیل منتقل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
اونتی پورہ میں 4بدنام زمانہ منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

بانڈی پورہ میں پی ایس اے کے تحت تین افراد کوٹ بلوال جیل منتقل

مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب

مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب

وزیر اعظم کی سربراہی میں جموں و کشمیر ترقی کے اہداف طے کر رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

وزیر اعظم کی سربراہی میں جموں و کشمیر ترقی کے اہداف طے کر رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

وقار رسول وانی جموں وکشمیر کانگریس کے نئے صدر مقرر

انڈیا الائنس کے اتحادی جموں و کشمیر میں پارلیمانی الیکشن ایک ساتھ لڑیں گے: وقار رسول وانی

دفعہ 370 کے خاتمے نے جموں کشمیر کو ملک کے کیاضم، خاندانی سیاست کا خمیازہ نوجوانوں کو بھگتنا پڑا: مودی

وزیراعظم مارچ میں کشمیر کا دورہ کریں گے، اننت ناگ میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »