• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب

مریم نواز پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب

by امت ڈیسک
26/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
لاہور: پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پیر کو پاکستان کے کسی صوبے کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں ہیں۔ صوبہ پنجاب کی اسمبلی میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت یافتہ اپوزیشن جماعت کے واک آوٹ کے درمیان پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کی سینئر رہنما مریم نواز نے وزارت اعلیٰ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

سیاسی طور پر پاکستان کا سب اہم صوبہ سمجھا جانے والا پنجاب کی وزیراعلیٰ اب مریم نواز ہوں گی جنھوں نے اسمبلی میں کل 220 ووٹ حاصل کیے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ جماعت سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے رانا آفتاب کو شکست دی، جنہیں کوئی ووٹ نہیں ملا کیونکہ ان کی پارٹی نے وزارت اعلیٰ کے الیکشن کے وقت اسمبلی سے واک آوٹ کردیا تھا۔

وزیراعلیٰ کا انتخاب جیتنے کے لیے 327 نشستوں پر مشتمل پنچاب اسمبلی میں ایک امیدوار کو 187 اراکین کی حمایت حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسمبلی سیشن کا بائیکاٹ کرنے سے پہلے، اپوزیشن جماعت کے اراکین نے "مینڈیٹ چوروں کی ملکہ” کے نعرے لگائے۔ چونکہ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ مریم نواز 8 فروری کے انتخابات میں 800 سے زائد ووٹوں کے فرق سے اپنی نشست ہار گئی تھیں، اس کے علاوہ پارٹی کی پنجاب اسمبلی کی 100 سے زائد نشستیں پر انتخابی نتائج میں رد و بدل کیا گیا اور اس پر سے ستم ظریفی یہ ہے کہ ’’شکست پارٹی‘‘ کا امیدوار آج وزیراعلیٰ بن گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں مریم نے خدا، اپنے والد نواز شریف، چچا شہباز شریف اور ان قانون سازوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ووٹ دیا۔ مریم کا کہنا تھا کہ وہ اس سیٹ پر بیٹھ کر خوش ہیں جہاں ان کے والد بیٹھا کرتے تھے۔ نواز شریف کی سیاسی وارث سمجھی جانے والی مریم نے یہ بھی کہا کہ میرے والد نے مجھے دفتر چلانے کی تربیت دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج صوبے کی ہر خاتون کو ایک خاتون وزیراعلیٰ دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے اور امید ظاہر کی کہ خواتین قیادت کی روایت مستقبل میں بھی برقرار رہے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا کہ انہوں نے قید جیسے مشکل وقت دیکھے ہیں لیکن مجھے مضبوط بنانے پر مخالفین کی شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کے اتحادی جیسے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، پاکستان مسلم لیگ (ق) (پی ایم ایل-ق) اور استحکم پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی حمایت حاصل تھی۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایس آئی سی کے 103 ارکان نے گزشتہ روز حلف اٹھایا اور ایس آئی سی کے نامزد وزیراعلیٰ رانا آفتاب کو بولنے کی اجازت نہ دینے پر اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آوٹ کردیا۔

ایس آئی سی کے قانون سازوں کے واک آؤٹ پر مریم نواز نے کہا، آج میں پریشان ہوں کہ اپوزیشن بنچوں کے معزز ارکان یہاں موجود نہیں ہیں، میری خواہش ہے کہ وہ سیاسی اور جمہوری عمل کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی چیلنجز اور مشکلات کے باوجود ان کی پارٹی کے اراکین اور مسلم لیگ ن نے کبھی گراؤنڈ کو خالی نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج اپوزیشن موجود ہوتی اور وہ میری تقریر کے دوران احتجاج کرتی تو مجھے خوشی ہوتی۔ دریں اثنا، وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار آفتاب نے کہا، ایسا لگتا ہے جیسے آج بھی آمریت برقرار ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بانڈی پورہ میں پی ایس اے کے تحت تین افراد کوٹ بلوال جیل منتقل

Next Post

وزیر اعظم کی سربراہی میں جموں و کشمیر ترقی کے اہداف طے کر رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
وزیر اعظم کی سربراہی میں جموں و کشمیر ترقی کے اہداف طے کر رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

وزیر اعظم کی سربراہی میں جموں و کشمیر ترقی کے اہداف طے کر رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

وقار رسول وانی جموں وکشمیر کانگریس کے نئے صدر مقرر

انڈیا الائنس کے اتحادی جموں و کشمیر میں پارلیمانی الیکشن ایک ساتھ لڑیں گے: وقار رسول وانی

دفعہ 370 کے خاتمے نے جموں کشمیر کو ملک کے کیاضم، خاندانی سیاست کا خمیازہ نوجوانوں کو بھگتنا پڑا: مودی

وزیراعظم مارچ میں کشمیر کا دورہ کریں گے، اننت ناگ میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گے

آج شام سے برفباری اور بارش کی پیشگوئی ، زمینی رابطہ میں خلل ہو سکتا ہے:محکمہ موسمیات

وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں

سرینگر کےلیے بجلی کٹوتی شیڈول جاری

جموں کشمیر میں بجلی صارفین کے لئے ایمنسٹی اسکیم میں توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »