• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آج شام سے برفباری اور بارش کی پیشگوئی ، زمینی رابطہ میں خلل ہو سکتا ہے:محکمہ موسمیات

وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں

by امت ڈیسک
27/02/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق دوران شب وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 4.0 سینٹی میٹر اور گلمرگ میں 7.4 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے۔
ادھر سری نگر میں 2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 0.4 ملی میٹر اور کپوارہ میں 1.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 26 فروری کی شام سے 27 فروری کی دوپہر تک پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی میں بعد ازاں 28 اور 29 فروری کو بھی مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد وادی میں موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا امکان ہے۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ یکم سے 3 مارچ تک وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارشیں جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری ہوسکتی ہے اور تیز ہوائوں کے چلنے کا بھی امکان ہے۔

دریں اثنا وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہان گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ سرد علاقہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران بھی بھاری برف باری ہوسکتی ہے تاہم درجہ حرارت میں بتدریج بہتری ریکارڈ کی جائے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیراعظم مارچ میں کشمیر کا دورہ کریں گے، اننت ناگ میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گے

Next Post

جموں کشمیر میں بجلی صارفین کے لئے ایمنسٹی اسکیم میں توسیع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
سرینگر کےلیے بجلی کٹوتی شیڈول جاری

جموں کشمیر میں بجلی صارفین کے لئے ایمنسٹی اسکیم میں توسیع

کشمیر: آگ کی الگ الگ وارداتوں میں 2 مکانوں کو نقصان، فائر ٹنڈرس کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے 5 اہلکار زخمی

کشمیر: آگ کی الگ الگ وارداتوں میں 2 مکانوں کو نقصان، فائر ٹنڈرس کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے 5 اہلکار زخمی

موجودہ حکومت 13 جولائی کو مذہب کے ترازو میں تول رہی ہے: عمر عبداللہ

کانگریس کے ساتھ تین سیٹوں پر سیٹ شیئرنگ پر بات جاری ہے:عمر عبداللہ

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر میں بھاری برف باری کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کی

سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما شفیق الرحمان برق کا 93سال میں انتقال

سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما شفیق الرحمان برق کا 93سال میں انتقال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »