امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 27 فروری: امت شاہ کی قیادت میں وزارت داخلہ نے منگل کو جماعت اسلامی کی مدت میں مزید پانچ سال کی توسیع کا اعلان کیا۔
مائیکروبلاگنگ سائٹ ‘ایکس’ پر وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا، وزیر اعظم مودی جی کی دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے جماعت اسلامی، جموں کشمیر پر پابندی کو پانچ سال کے لیے بڑھا دیا ہے۔ ”
"یہ تنظیم ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے خلاف اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس تنظیم کو سب سے پہلے 28 فروری 2019 کو ایک ‘غیر قانونی ایسوسی ایشن’ قرار دیا گیا تھا۔
جو بھی ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالے گا اسے بے رحم اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا، "۔ (جی این ایس)










