• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

میر واعظ عمر فاروق آج بھی گھر میں نظر بند، نماز جمعہ کی اجازت نہیں ملی: انجمن اوقاف

by امت ڈیسک
01/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: علیحدگی پسند تنظیم کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اور کشمیر کی مرکزی جامع مسجد سرینگر کے خطیب میر واعظ عمر فاروق کو آج بھی انتظامیہ نے نماز جمعہ کا خطبہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے میر واعظ کی نظر بندی پر شدید افسوس اور حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ حکام نے گزشتہ کل انہیں مطلع کیا تھا کہ میرواعظ کو جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی اور خطبہ دینے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، لیکن آج علی الصبح حکام اپنے وعدوں سے مکر گئی اور انہیں دوبارہ گھر میں نظر بند کردیا۔

انجمن کے سیکرٹری نے اپنے بیان میں کہا کہ میرواعظ کو فرائض کی انجام دہی سے بلا جواز روکا جارہا ہے اور یہ پابندی نہ صرف ان کی بنیادی حقوق کو سلب کرنے کے مترادف ہے، بلکہ موصوف کی تعلیمات سے مستفید ہونے والے عقیدتمندوں کے حقوق پر بھی پابندی عائد کرنے کے ہتھکنڈے ہیں۔

انجمن اوقاف کے مطابق میر واعظ کی نظر بندی کے خاتمے کے بعد ان کو محض تین جمعہ میں جماع مسجد سرینگر میں خطبہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔ اوقاف نے بتایا کہ شبِ معراج کے اہم مذہی موقعہ پر بھی میر واعظ کو گھر میں ہی نظر بند رکھا گیا۔

غور طلب ہے کہ میر واعظ عمر فاروق کو دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل نظر بند رکھا گیا تھا، تاہم چار برس بعد ان کو گزشتہ برس ستمبر میں رہا کیا گیا۔ رہائی کے بعد میر واعظ اگرچہ دیگر ایام میں سرینگر میں مخصوص سماجی رسومات قبل تقریبات میں حصہ لیتے ہیں، لیکن جمعہ کو ان کو اکثر و بیشتر گھر میں نظر بند رکھا جارہا ہے۔ ان کو دو ماہ قبل دہلی جانے کی بھی اجازت دی گئی تھی۔

فروری میں جموں کشمیر ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ میر واعظ کی گھریلو نظر بندی پر دلائل پیش کرنے کا آخری موقع دے رہی ہے۔ عدالت نے 6 مارچ کو میر واعظ کے کیس کی اگلی سماعت رکھی ہے اور انتظامیہ کو ہدایت دی کہ سماعت سے قبل ہی وہ اپنا موقف واضح کرے۔

میر واعظ نے اپنے وکیل نذیر احمد رونگا کے ذریعے عدالت میں نظر بندی پر جموں کشمیر انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ نذیر احمد رونگا نے عدالت میں عرضی دائر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل کو آئین ہند کے تحت چلنے پھرنے کی بنیادی آزادی و حقوق سلب نہ کئے جائے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

نو اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ

Next Post

بارہمولہ میں رواں برس 65 منشیات فروش گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیری شال فروشوں پر حملوں کے خلاف انجینئر رشید کے ہماچل اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط

25/12/2025
فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

25/12/2025

14/12/2025
سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

08/12/2025
جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں کشمیر کا ہر ایک شہری دہشت گرد نہیں : عمر عبداللہ

13/11/2025
ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

ریاستی درجہ کے بہانے عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں: ایل جی کہ عمر پر تنقید

31/10/2025
Next Post
جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ میں رواں برس 65 منشیات فروش گرفتار

ٹریفک پولیس اہلکار اور ڈرائیور کے درمیان دھکا مکی، انکوائری کا حکم

ٹریفک پولیس اہلکار اور ڈرائیور کے درمیان دھکا مکی، انکوائری کا حکم

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو بخشا نہیں جائیگا: آر ٹی او

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو بخشا نہیں جائیگا: آر ٹی او

وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں جاری

وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں جاری

وزیر اعظم 7 مارچ کو سرینگر کے اسٹیڈیم میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے: اشوک کول

وزیر اعظم 7 مارچ کو سرینگر کے اسٹیڈیم میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے: اشوک کول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »