امت نیوز ڈیسک //
03 مارچ :- شمالی کشمیر بارہمولہ ضلع کے اوڑی کے گنگل علاقے میں دریائے جہلم پر ایک پرانا پل گرنے سے تین مزدور دریائے جہلم میں گر گئے ہیں۔
انہوں نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ تین مزدور جہلم میں گنگل کے مقام پر اس وقت گر گئے جب ایک پرانا پل ٹوٹنے سے گر گیا۔
ان کی تلاش جاری ہے۔ مزید تفصیلات درج ذیل ہیں۔(کشمیر اسکرول)











