امت نیوز ڈیسک //
اسلام آباد:شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے 201 ووٹ حاصل کیے۔ سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے ۔
پاکستان میڈیا کے مطابق وزیراعظم بننےکیلئے 169ووٹ درکار تھے۔ ن لیگ کے علاوہ پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی شہبازشریف کو ووٹ ڈالا ، جے یوآئی کا وزیراعظم کے انتخاب کابائیکاٹ کیا۔
سردار اختر مینگل نے ایوان میں موجودگی کے باوجود ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر ن لیگ کے ارکان نے خوشی میں نعرے لگائے۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے اتحادیوں سے ان کی سیٹوں پر جاکر مصافحہ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔