• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیراعظم کا دورہ کشمیر : سیکورٹی کے فقیدالمثال انتظامات

وزیراعظم کا دورہ کشمیر : سیکورٹی کے فقیدالمثال انتظامات

by امت ڈیسک
05/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے پیش نظر سری نگر میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔
سری نگر کی سبھی اہم شاہراوں پر موبائیل چیک پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں پر راہگیروں اور مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد کے موبائیل فون بھی چیک کئے جارہے ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں میں سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی جارہی ہیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کوناکام بنایا جاسکے۔
بخشی اسٹیڈیم کو پوری طرح سے سیل کیا گیا جبکہ اسٹیڈیم کے اردگر دعلاقوں پر ڈرون کے ذریعے نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے راہگیروں، موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی جس دوران ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے۔
شہر سری نگر کے اکثر علاقوں میں موٹر سائیکلوں اور سکوٹیز کی ضبطی کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر شہر سری نگر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز شہر کے کئی علاقوں میں ناکہ چیکنگ کے دوران مسافروں، راہگیروں اور سکوٹی سواروں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پورے شہر میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔
سلامتی عملے کی جانب سے اہم شاہراوں اور چوراہوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شہر سری نگر میں سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونزکے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لا کر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
پی ایم مودی کے دورے کے پیش نظر گرمائی راجدھانی سری نگر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جگہ جگہ اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جو راہگیروں اور مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر سری نگر شہر میں اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ رات کے دوران فورسز کا گشت بھی بڑھایا گیا ہے۔
پولیس کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ دورے کے پیش نظر شہر میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان کے مطابق شہر میں جگہ جگہ خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایاکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے سری نگر کے حدود میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی 7مارچ کو سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے ،اس جلسے میں زائد از ایک لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی میں 12سے 14 مارچ تک برف و باراں کا امکان

Next Post

وزیراعظم دورہ:سری نگر میں 10 ہزار بھاجپا جھنڈے، 1000 بینرز لگائے جائیں گے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
دفعہ 370 کے خاتمے نے جموں کشمیر کو ملک کے کیاضم، خاندانی سیاست کا خمیازہ نوجوانوں کو بھگتنا پڑا: مودی

وزیراعظم دورہ:سری نگر میں 10 ہزار بھاجپا جھنڈے، 1000 بینرز لگائے جائیں گے

جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

کولگام میں منشیات فروش گرفتار

سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا با ضابطہ آغاز

7 مارچ کو منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی

ہندوستان میں ہر کوئی ہندو پیدا ہوا: غلام نبی آزاد

مجھ پر بی ٹیم کا الزام لگانے والے خود بھاجپا کی اے ٹیم ہیں : آزاد

این سی نے کشمیر کی تینوں پارلیمانی سیٹوں پرانتخابات لڑنے کا لیا فیصلہ

این سی نے کشمیر کی تینوں پارلیمانی سیٹوں پرانتخابات لڑنے کا لیا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »