امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 8 مارچ : بانڈی پورہ ضلع کے ایک گاؤں میں جمعہ کی دوپہر کو ایک 3 سالہ لڑکی پانی کے تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ انہیں ایک نابالغ دعا زہرہ (3) دختر کفایت حسین کی ساکنہ ہرینارہ کے ڈوبنے کی اطلاع ملی تھی۔
اہلکار نے بتایا، "بچاؤ آپریشن شروع کرنے کے بعد، نابالغ کو بازیافت کیا گیا اور اسے ٹراما اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا،۔“
اہلکار نے مزید کہا، "نابالغ لڑکی کو آخری رسومات کے لیے خاندان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔” (کشمیر اسکرول)