امت نیوز ڈیسک //
پونچھ، 10 مارچ : سیکورٹی فورسز نے اتوار کو پونچھ ضلع کے سورنکوٹ میں درہ سانگلہ علاقے میں سات آئی ای ڈی اور ایک وائرلیس سیٹ برآمد کیا۔
عہدیداروں نے جی این ایس کو بتایا کہ پولیس اور فوج کی 16 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی کے دوران زیارت پیر ٹنڈولا کے قریب سانگلہ کے علاقے سے سات آئی ای ڈیز اور ایک وائرلیس سیٹ برآمد کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے تمام دیسی ساختہ بموں کو بحفاظت علاقے سے باہر نکال لیا۔(جی این ایس)