امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 10 مارچ: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) اہلکاروں کو ان کے 55 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی ہےانہوں نے کہا: ‘سی آئی ایس ایف ہمارے اہم اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے انتھک کام کرتا ہے’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اتوار کے روز ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں سی آئی ایس ایف اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو ان کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا:” سی آئی ایس ایف ہمارے اہم اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے انتھک کام کرتا ہے۔ان کی بے مثال ہمت، بہادری اور قوم کی خدمت کو سلام۔“