• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں میں کانگریس امیدواروں کا اعلان جلد متوقع

جموں میں کانگریس امیدواروں کا اعلان جلد متوقع

by امت ڈیسک
11/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر کانگریس ممکنہ طور پیر کو جموں – ریاسی اور ادھمپور – کٹھوعہ لوک سبھا نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر سکتی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پہلے ہی دونوں سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ ان دونوں سیٹوں پر انڈیا الائنس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلے کی امید ہے۔ اگر کانگریس کو ان دو سیٹوں پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی حمایت ملتی ہے تو بی جے پی کے لیے ان دونوں سیٹوں پر 2019کی طرح پھر سے کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایڑی چوڑی کا زور لگانا ہوگا، تاہم بی جے پی دیگر علاقوں کی طرح جموں میں بھی ہندو ووٹروں پر ہی زیادہ توجہ دے گی۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر رمن بھلا جموں – ریاسی سیٹ سے کانگریس یعنی ’انڈیا‘ الائنس کے امیدوار ہوں گے، وہیں ذرائع کے مطابق صوبہ جموں کی دوسری انتخابت نشست – ادھمپور – پر کانگریس کے ریاستی صدر وقار رسول، کٹھوعہ علاقے سے پارٹی لیڈر بلویر سنگھ اور سابق ایم پی اور ڈوگرہ سوابھیمان تنظیم کے لال سنگھ کو میدان میں اتارنے پر غور کر رہے ہیں۔

لال سنگھ، ادھمپور سیٹ پر سے مرتبہ کانگریس کی ہی ٹکٹ پر الیکشن میں کامیاب ہوکر پارلیمنٹ پہنچ چکے ہیں۔ تاہم کانگریس سے بعض معاملات پر اختلاف کے بعد لال سنگھ بی جے پی میں شامل ہوئے تھے اور سابق بی بجے پی – پی ڈی پی مخلوط سرکار کے دوران وزیر صحت رہ چکے ہیں، تاہم لال سنگھ بی جے پی سے بھی علیحدہ ہوئے اور ان دنوں ای ڈی کی جانب سے منی لانڈرنگ کے سلسلہ میں ایک کیس کا سامنا کر رہے ہیں۔ دوسری جانب، نیشنل کانفرنس نے پہلے ہی جموں صوبے میں ’’انڈیا الائنس‘‘ کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ کشمیر کی تینوں پارلیمانی نشستوں پر اپنا امیدوار میدان میں اتار رہی ہے۔ وہیں پی ڈی، پارٹی صدر محبوبہ مفتی اننت ناگ – راجوری نشست پر میدان میں اتارنے کی خواہشمند ہے تاہم اس ضمن میں انہوں نے کوئی واضح اعلان نہیں کیا ہے، جبکہ کانگریس کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انتخابات کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار اور وعدہ بند: ڈی جی پی

Next Post

وادی کشمیر میں دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر اور لداخ میں اب یکساں تعلیمی کلینڈر نافذ

وادی کشمیر میں دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات شروع

جموں و کشمیربینک فراڈ کیس: ای ڈی نے 4.81 کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد ضبط کی

جموں و کشمیربینک فراڈ کیس: ای ڈی نے 4.81 کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد ضبط کی

ملک میں سی اے اے لوگو کر دیا گیا

ملک میں سی اے اے لوگو کر دیا گیا

اولیاء کے خلاف گستاخانہ بیان : مفتی اعظم کی شدید مذمت

رمضان کا چاند نظر آگیا، جموں و کشمیر میں کل پہلا روزہ : مفتی ناصر الاسلام

میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

میرواعظ نے رمضان المبارک کی آمد پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »