امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: ضلع رامبن میں جمعہ کی صبح سڑک حادثہ میں ایک ٹرک کا ڈرائیور ہلاک جبکہ ایک ہیلپر زخمی ہوگیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ T5 پنتھیال مگرکوٹ میں ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ایک ہیلپر اس حادثے میں زخمی ہو گیا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ حادثے میں ایک ڈرائیور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس کی شناخت پنجاب کے پٹھان کوٹ کے رہنے والے سریندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی شخص کو جدید علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔