امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وادی میں تربوز پر جاری تنازعہ کے درمیان، حکام نے ہفتے کے روز کہا کہ تربوز استعمال کے لیے محفوظ ہیں۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فوڈ اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ شگوفہ جلال نے کہا کہ انہوں نے تربوز کے بارے میں خدشات پیدا ہونے کے بعد وادی کشمیر کے تمام اضلاع سے نمونے لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے ٹیسٹ کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ تربوز استعمال کے لیے محفوظ ہیں۔ جلال نے کہا، "ٹیسٹ رپورٹس میں کوئی منفی بات نہیں آئی اور ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔”
جلال نے مزید کہا کہ تربوز کوئی موسمی پھل نہیں ہے۔ افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے بارے میں جلال نے کہا کہ یہ معاملہ اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔