امت نیوز ڈیسک //
سوپور، 20 مارچ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے زینگیر سوپور کے ڈورو علاقے میں بدھ کی صبح ایک 40 سالہ شخص پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سوپور کے زینگیر بیلٹ کے ڈوروگاؤں میں آج صبح ایک شخص کی لاش اس کے گھر کے قریب ایک باغ میں ملی جسے کچھ مقامی لوگوں نے بعد میں قریبی اسپتال لے جایا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت مشتاق احمد میر ولد غلام رسول ساکن گنائی محلہ ڈورو سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور لے جایا گیا ہے اور قانونی طبی عمل کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
اہلکار نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔









