• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا عمل جلد ہوگا شروع

جموں میں گیارہ لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان:ڈپٹی کمشنر جموں

by امت ڈیسک
20/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں کے ڈپٹی کمشنر سچن کمار ویشیا کے مطابق 28 مارچ 2024 انتخابات کے حوالے سے گزیٹیڈ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ ہے۔جس کے بعد 4 اپریل 2024 کو پرچہ نامزدگی داخل کیے جائیں گے۔ 8 اپریل کو امیدوار پرچہ نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ 26 اپریل کو پولنگ ہوگی اور 4 جون کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

جموں کے ڈپٹی کمشنر سچن کمار ویشیا نے کہا کہ انتخابات کے دوران ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کا سختی سے نفاذ ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح رہے گی۔ انہوں نے جموں پارلیمانی حلقے کے لیے پولنگ کے شیڈول کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی عدم خلاف ورزی اور ووٹنگ کا فیصد بڑھانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں ہیں۔

ویشیا کے مطابق 28 مارچ 2024 انتخابات کے حوالے سے گزیٹیڈ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تاریخ ہے۔ جس کے بعد 4 اپریل 2024 کو پرچہ نامزدگی داخل کیے جائیں گے، 8 اپریل کو امیدوارو پرچہ نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔26 اپریل کو پولنگ ہوگی اور 4جون کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

انہوں نے 2024 کی متوقع آبادی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جموں ضلع کی کل آبادی 18,03,653 ہے جس میں سے 11,78,431 ووٹر ہیں۔ڈی سی جموں نے کہا کہ جموں پارلیمانی حلقہ میں 18 اسمبلی حلقے ہیں جن میں سے 11 جموں ضلع میں، تین سانبہ اور تین ریاسی اضلاع میں اور ایک ضلع راجوری (کالا کوٹ) میں آتا ہے۔

ڈی سی جموں کے مطابق جموں پارلیمانی حلقہ میں 17,68,837 ووٹرز ہیں، جہاں ووٹروں کے لیے 2416 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکیلے جموں ضلع میں 1488 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ تاکہ پولنگ کو پرامن طریقے سے یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی سی نے مزید بتایا کہ انتخابات کو کسی بھی قسم کے واقعات سے پاک کرنے کو یقینی بنانے کے لیے 35 ٹیمیں بشمول فلائنگ اسکواڈز، سٹیٹک سرویلنس اسکواڈز، ویڈیو سرویلنس ٹیموں سمیت دیگر اسکواڈز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے مواد کی نگرانی کے لیے افسران کی تقرری کے علاوہ ڈی سی نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے ٹول فری نمبر 1950 بھی جاری کیا گیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اپنی پارٹی، ڈی پی اے پی کا کشمیر میں اتحاد کرنے کا امکان

Next Post

سوپور میں شخص پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
ہندواڑہ میں خاتون مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی

سوپور میں شخص پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا

آٹھویں جماعت کے امتحانی اوقات میں تبدیلی

12ویں جماعت کے طلباء کو امتحانات میں 11ویں کا سوالیہ پرچہ ملا، امتحانات

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ

راجوری حملہ :مجرموں کو گھناونے عمل کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی:منوج سنہا

ایل جی کی عوام کو نوروز کی مبارکباد

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

کرائم برانچ جموں نے غبن کے معاملے ایک کروڑ سے زائد رقم برآمد کی، ملزم گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »