امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 21 مارچ : بارہمولہ ضلع کے اوڑی میں پل ٹوٹنے کے باعث دریا میں گر جانے والے تین مزدوروں میں سے دوسرے مزدور کی لاش آج برآمد کی گئی جبکہ تیسرے مزدور کی لاش ہنوز لاپتہ ہے۔
ایک اہلکار نے جی این ایس کو بتایا کہ ایک بلال احمد ریشی (24) ولد عبدالاحد ریشی ساکن ایریزل بڈگام کی لاش آج مشترکہ ریسکیو آپریشن کے دوران برآمد کی گئی۔
اہلکار نے کہا، "دوسرے لاپتہ شخص کو تلاش کرنے کے لیے کارروائی جائے وقوع پر جاری ہے۔”
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 مارچ 2024 کو گنگل اوڑی میں ایک پل کے انہدام کے کام کے دوران تین افراد ڈوب گئے تھے۔ (جی این ایس)