امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر آبی وسائل کے تحفظ پر زور دیا ہے۔انہوں نے جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘پانی کے عالمی دن کے موقع پر آئیے ہم اپنے قیمتی آبی وسائل کی حفاظت کا عزم کریں’۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دن پر پانی کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنی چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ پانی کی ذخیرہ اندوزی کے روایتی طریقوں کو فروغ کے لئے کمیونٹی کی شرکت کی فعال طور پر حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔
بتادیں کہ عالمی یوم آب یا پانی کا عالمی دن ہر سال 22 مارچ کو منایا جاتا ہے اور اس موقع پر لوگوں میں پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔