امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 16 مئی : شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ٹنگڈار سیکٹر میں جمعرات کو دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد دو نامعلوم دراندازوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ دو درانداز باڑ کے اس پار آنے کی کوشش کر رہے تھے۔
سکیورٹی فورسز نے انہیں واپس لوٹنے کا چیلنج کیا، تاہم انہوں نے انکار کر دیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے دوران باڑ کے دوسری طرف دو لاشیں پڑی دیکھی گئیں۔( جی این ایس )