امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ملزم سرتاج احمد منتو ولد فردوس احمد منتو کی ضلع پلوامہ کے کسرگام علاقے میں جائیداد ضبط کر لی ہے۔ این آئی اے نے اس کی 215 مربع فٹ زمین کو ضبط کر کے اپنے قبضے میں لے لی ہے۔ یہ حکم نامہ این آئی اے کورٹ جموں نے جاری کیا تھا اور آج اس حکم نامہ کے تحت جائیداد ضبط کرلی گئی ہے۔
این آئی اے ایجنسی نے تین مختلف مقامات پر مذکورہ شخص کی زمین کو منسلک کردیا ہے۔ حکم نامہ کے تحت اب اس زمین و جائیداد کی ملزم سرتاج احمد فروخت نہیں کرسکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملزم عسکریت پسندی سے متعلق ایک کیس میں گزشتہ 4 سال سے جیل میں ہے۔ اس ملزم پر غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967، کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ این آئی اے کورٹ جموں نے مذکورہ شخص کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا تھا جس کے تحت آج قومی تحقیقاتی ایجنسی نے ملزم سرتاج احمد منتو کی جو بھی رجسٹرڈ اراضیات ملی ہیں ان سب کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ این آئی کی ٹیم مزید تفتیش میں لگی ہوئی ہے۔
ملزم سرتاج پر جو مقدمی چل رہا ہے اس کے تحت وہ ان زمینوں کو اب فروخت نہیں کر سکتا ہے۔