• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کولگام میں غیر ریاستی خاتون بچوں سمیت گرفتار

بارہمولہ اور پلوامہ میں دہائیوں سے مفرور چھ ملزمین گرفتار

by امت ڈیسک
24/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ہلوامہ: جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دہائیوں سے گرفتاری سے بچنے والے 4 مفرور افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان کے خلاف پولیس اسٹیشن پٹن، پولیس اسٹیشن چندوسہ، پولیس اسٹیشن شیری اور پولیس اسٹیشن کنزر میں مقدمے درج ہیں۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے گذشتہ دہائیوں سے گرفتاری سے بچنے والے 4 مفرور افراد کو گرفتار کیا ہے جو پولیس اسٹیشن پٹن، پولیس اسٹیشن چندوسہ، پولیس اسٹیشن شیری اور پولیس اسٹیشن کنزر میں درج مقدموں میں ملوث تھے۔

انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت منظور احمد شاہ ولد عبدالمجید شاہ ساکن عید گاہ سری نگر، محمد رفیق کھتان ولد سیف الدین ساکن رنگا والی ٹنگمرگ، محمد یوسف شیخ ولد غلام رسول ساکن بجتھالن بونیار اور بابر بشیر پالا ولد بشیر احمد ساکن کرنکشیون سوپور کے طور پر کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سی آر پی سی کے سیکشن 512 کے تحت فرسٹ ایڈیشنل سیشنز جج بارہمولہ کی عدالت، جے ایم آئی سی ٹنگمرگ اور سب جج جی ایم آئی اسی بارہمولہ نے ملزموں کے خلاف وارنٹ جاری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں گرفتار ملزموں کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

پلوامہ میں دو مفرور ملزمین گرفتار
وہیں پلوامہ میں پولیس نے دو مفرور ملزمان کو گرفتار کیا جو گذشتہ دو دہائیوں سے اپنی گرفتاری سے بچ رہے تھے۔ پلوامہ پولیس کی ایک خصوصی پولیس ٹیم جو مفروروں کو پکڑنے کے لیے تشکیل دی گئی تھی، نے دو ایسے مفرور افراد کو گرفتار کیا جو گذشتہ دو دہائیوں سے پولیس کی گرفت سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ان دونوں کے خلاف پولیس اسٹیشن راجپورہ میں مقدمات درج تھے۔ ان میں ایک ملزم کی شناخت منظور احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن باغ سنگروانی کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 08/1999 زیر دفعہ 376، 366 آر پی سی درج ہے۔ وہیں دوسرے ملزم کی شناخت جاوید احمد ٹیڈوا ولد محمد یاسین ٹیڈوا ساکن سنگروانی کے طور پر ہوئی ہے جس کے خلاف سیکشن 379 آر پی سی 6 ایف ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 89/2008 پولیس اسٹیشن راجپورہ میں درج ہے۔ گرفتاری کے بعد دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لداخ:فوجیوں کے ساتھ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی ہولی

Next Post

پاکستان صنعتی پیمانے پر دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے: ایس جے شنکر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
Next Post
حکومت کی نئی اراضی پالیسی کشمیریوں کو غیر بنانے کی ایک کوشش:سجاد لون

پاکستان صنعتی پیمانے پر دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے: ایس جے شنکر

خواتین کی گرفتاری قابلِ تشویش: محبوبہ مفتی

مودی حکومت‘ کشمیر کے لیتھیم ذخائر کو لوٹ رہی ہے: محبوبہ مفتی

فیاض میر دوبارہ پی ڈی پی میں شمولیت کےلیے تیار

فیاض میر دوبارہ پی ڈی پی میں شمولیت کےلیے تیار

غضنفر علی نے کانگریس پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

غضنفر علی نے کانگریس پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

فیاض میر پی ڈی پی میں واپس شامل ہو گئے

فیاض میر پی ڈی پی میں واپس شامل ہو گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »