امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 24 مارچ: سابق راجیہ سبھا رکن فیاض میر محبوبہ مفتی کی قیادت والی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔
شمالی کشمیر کے کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی فیاض میر جلد ہی دوبارہ پی ڈی پی میں شامل ہو جائیں گے۔ وہ 2015 سے 2021 تک شمالی کشمیر سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق ایم پی تھے۔
پی ڈی پی سے علیحدگی کے بعد میر سجاد لون کی زیر قیادت جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس سے بھی وابستہ تھے۔ میر نے کے این ایس کو بتایا کہ وہ آج یا کل دوبارہ پی ڈی پی میں شامل ہو جائیں گے۔ ’’ہاں میں آج رات یا کل محبوبہ مفتی کی قیادت والی پی ڈی پی میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے تیار ہوں‘‘۔ (کے این ایس)