امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: فوج کی پندرہویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے شمالی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے انسداد ملی ٹینسی گرڈ میں تعینات راشٹریہ رائفلز کے دستوں کا دورہ کیا۔انہوں نے اس دوران جوانوں کی آنے والے چلینجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آپریشنل تیاریوں کی اعلیٰ حالت میں رہنے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔
یہ جانکاری چنار کور نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘ چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے شمالی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے” انسداد دہشت گردی“ گرڈ میں تعینات راشٹریہ رائفلز کے دستوں کا دورہ کیا’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا: انہوں نے اس دوران جوانوں کی آنے والے چلینجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آپریشنل تیاریوں کی اعلیٰ حالت میں رہنے کے لئے حوصلہ افزائی کی’۔