امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے ہارڈ زون کے تحت آنے والے علاقوں میں دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت سے متعلق سالانہ ریگولر امتحان 2023 ۔24 کے لیے نظر ثانی شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کی ہے۔
مقررہ وقت میں تبدیلی کی گئی ہے اور وہ دو شفٹوں میں منعقد ہوں گے۔ دسویں جماعت کا سالانہ ریگولر کا امتحان 4 اپریل صبح 10 بجے پہلی شفٹ میں جبکہ بارہویں جماعت کا امتحان بعد دوپہر 2 بجے لیا جائے گا۔
سافٹ زون کے علاقوں کے گیارہویں جماعت کے امتحانات اب 2 اپریل کو صبح 10 بجے سے دوبارہ شیڈول کئے گئے ہیں، وہیں بارڈ زون کے علاقوں کے گیارہویں جماعت کے امتحانات اپریل میں ہی صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔ ادھر حال ہی میں جموں وکشمیر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ یعنی ایس سی ای آر ٹی نے آٹھویں جماعت کے علاقائی زبان کا امتحان 7 اپریل کو سافٹ اور ہارڈ زونز میں ایک ساتھ کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔
اسٹیٹ ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے کہا تھا کہ اسے وقت پر سوالیہ پرچے نہیں ملتے تھے اور وقت کی کمی کی وجہ سے وہ کشمیری مضامین کے سوالیہ پرچے فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔ کشمیر صوبے کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے ایک بیان میں کہا کہ مڈل لیول امتحان 2024 کے پیش نظر اور سوالیہ پرچوں اور حوالہ جات کی اسٹاک پوزیشن کے پیش نظر ایم ایس ای 2023_2024 کا خفیہ مواد 23مارچ کو روانہ کیا گیا ہے۔