امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 01 اپریل:- وسطی کشمیر سری نگر ضلع کے ملورہ علاقے میں اتوار کی رات دیر گئے ایک نوعمر لڑکے کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا گیا۔
سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول تک پہنچنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ سری نگر کے علاقے ملورہ میں ایک نوعمر لڑکے پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا جس کے بعد وہ زخمی ہوگیا۔
لڑکے کی شناخت فرحان رفیق ولد رفیق وگے ساکنہ ملورہ کے نام سے ہوئی ہے جسے سر پر چوٹیں آئی ہیں جسے علاج کے لیے جے وی سی بمنہ لے جایا گیا ہے۔ دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔