امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 01 اپریل : نیشنل کانفرنس (این سی) نے پیر کو سابق وزیر اور سینئر لیڈر میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری حلقہ سے لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی امیدوار کے طور پر اعلان کیا۔
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق یہ اعلان پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اننت ناگ-راجوری حلقہ سے میاں الطاف سے بہتر کوئی امیدوار نہیں ہوگا، کیونکہ انہوں نے کبھی مذہبی یا دیگر خطوط پر ووٹ نہیں مانگے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ میاں الطاف کو معاشرے کے مختلف طبقات میں کافی مقبولیت حاصل ہے اور وہ عوام کی طرف سے بھرپور حمایت حاصل کریں گے۔ اس موقع پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر، ریاستی سیکرٹری چودھری رمضان، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور مرکزی ترجمان تنویر صادق بھی موجود تھے۔