امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 01 اپریل: جموں و کشمیر پولیس نے پیر کو کہا کہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت پانچ شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور بعد میں انہیں سنٹرل جیل کوٹ بھلوال جموں اور ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور میں رکھا گیا ہے۔
بارہمولہ پولیس نے اے این ای(اینٹی نیشنل الیمنٹ) کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے آصف علی بھٹ ولد علی محمد بٹ ساکنہ بادی پورہ ٹنگمرگ، محمد یعقوب بٹ ولد غلام محمد ساکنہ تانترے پورہ پلہلن، وسیم مہراج ولد معراج الدین ساکنہ خانپورہ، بشیر احمد صالحہ ولد مرحوم غلام محمد ساکن محلہ جدید بارہمولہ اور بلال احمد ڈار شاکر ولد غلام نبی ساکنہ وسن کھوئی پٹن کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات ملنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
جی این ایس کو جاری کردہ ایک بیان۔ ’’مقدمہ درج کیے گئے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور بعد میں ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور اور سنٹرل جیل کوٹ بلوال جیل جموں میں رکھا گیا ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان افراد کے خلاف بہت سے مقدمات درج ہیں اور یہ لا اینڈ آرڈر اور تخریب کاری میں ملوث تھے۔
کئی ایف آئی آرز میں ملوث ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی ملک دشمن اور سماجی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا۔” (جی این ایس)